24 جولائی، 2017، 1:21 PM

ایران اور کویت کے تعلقات سفیر کی سطح پر جاری ہیں

ایران اور کویت کے تعلقات سفیر کی سطح پر جاری ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کویت کے حالیہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور کویت کے تعلقات سفیر کی سطح پر جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کویت کے حالیہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور کویت کے تعلقات سفیر کی سطح پر جاری ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کو کویت نے اخراج نہیں کیا بلکہ ان کی تعداد کم کرنے کا مطالبہ کیا جسے ایران نے قبول کرلیا ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ کویت کے بارے میں ہمارا مؤقف ہمیشہ مثبت رہا ہے لیکن کویت کی رفتار ایران کے بارے میں مثبت نہیں۔ لہذا ہم کویت کے خلاف اقدام کا اپنا حق محفوظ سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے حمکراں امریکی اور سعودی دباؤ میں ہیں اور ان کی مشکل معلوم ہے۔ یہ عرب ممالک مستقل نہیں بلکہ امریکی دستور کے مطابق عمل کرتے ہیں۔

News ID 1874086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha